ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  بنگلورو میں غیر قانونی  طور پر اسمگل کیا جارہا3کروڑروپے مالیت کا سونا ضبط۔ 2ملزمین گرفتار 

 بنگلورو میں غیر قانونی  طور پر اسمگل کیا جارہا3کروڑروپے مالیت کا سونا ضبط۔ 2ملزمین گرفتار 

Mon, 23 Nov 2020 21:06:30    S.O. News Service

بنگلورو،23؍نومبر (ایس او نیوز) بنگلورو سٹی مارکیٹ علاقے میں غیر قانونی طور پر فروخت کے لئے لئے گئے  6کلو 55 گرام سونےکے زیورات پولیس نے ضبط کرلیے ہیں جن کی مالیت کا اندازہ  3کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اور اس سلسلے میں  ممبئی کے رہنے والے دلوت سنگھ(34سال) اور راجستھان کے رہنے والے وکاس (35سال) کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ زیورات  ممبئی سے کوریئر پارسل کے ذریعے بنگلورو شہر میں منگوائے گئے تھے۔لیکن ملزمین کےپاس زیورات کے سلسلے میں کوئی قانونی دستاویزات  نہیں تھے، اس لئے سونا ضبط کرنے کے ساتھ ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے سٹی مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمین نے اس با ت کا اقرار کیا ہے کہ  ممبئی سےسونے کے زیورات بذریعہ کوریئر منگوائے جاتے ہیں اور یہاں کے جیویلرس کو فروخت کیے جاتے ہیں۔لیکن جس وقت یہ زیورات ضبط کیے گئے ہیں اس وقت رات کے11بج رہے تھے جبکہ مارکیٹ میں کوئی بھی سونے کی دکان کھلی نہیں تھی۔ ایسے میں اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ رات کے وقت یہ سونے کے زیورات آخر کس کو پہنچائے جانے والے تھے


Share: